۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مجلس خبرگان كے ركن آيت اللہ ممدوحی نے كہا كہ عالمی اداروں كو چاہیے كہ وہ غزہ كی پٹی میں موجود بحران كے حل كے لیے اپنا كردار ادا كریں ۔
انہوں نے وضاحت كی اسرائيل كا مكروہ چہرہ پوری دنيا كو پہچاننا چاہیے ۔
انہوں نے عرب دنيا اور خليج كے ممالك میں فلسطينيوں كے قتل عام پر نكتہ چينی كرتے ہوۓ كہا كہ خليجی ممالك كو معلوم ہونا چاہیے كہ فلسطين كے بعد ان كی باری ہے ۔
انہوں نے كہا كہ اسلامی ممالك اور او آئی سی صرف ان واقعات كی مذمت پر اكتفا نہ كریں بلكہ انہیں چاہیے كہ وہ اسرائيل سے اپنے تعلقات ختم كریں اور اسرائيل سے اقتصادی بائيكاٹ كریں ۔ انہوں نے علاقے كی عوام سے بھی درخواست كی كہ وہ اپنے حكمرانوں پر دباٶ ڈالیں كہ وہ اسرائيل سے تعلقات ختم كر كے اقتصادی بائيكاٹ كریں تاكہ غاصب اسرائيل كو اس قسم كی كاروائيوں سے باز ركھا جاۓ ۔
آيت اللہ ممدوحی نے اقوام متحدہ پر تنقيد كرتے ہوۓ كہا كہ اقوام متحدہ سپر پاورز كے قبضے میں ہے وہ جہاں چاہتی ہیں اسے استعمال كرتی ہیں اس ادارے كا نام اقوام متحدہ نہیں ہونا چاہیے ۔
215292