{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق شھر تربت جام كے ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ نے بتايا كہ اس اجلاس میں خراسان رضوی كے تين سو شيعہ اور سنی علماء شركت كریں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس اجلاس سے پہلے شھر تربت جام كے امام جمعہ كے دفتر میں ايك میٹنگ منعقد كی گئی اس میٹنگ میں تربت جام كے امام جمعہ ، كمشنر اور ادارہ تبليغات اسلامی كے ثقافتی امور كے انچارج نے شركت كی ۔
جناب محمدی نے وضاحت كی كہ یہ اجلاس ۶ فروری ۲۰۰۸ ء كو تربت جام كی اوپن يونيورسٹی كے ہال میں منعقد كيا جاۓ گا ۔
215174