حجاب پر پابندی كے خلاف تركی كے شھر قونیہ میں مظاہرے

IQNA

حجاب پر پابندی كے خلاف تركی كے شھر قونیہ میں مظاہرے

سياسی و سماجی گروپ : تركی كے شھر قونیہ كےگرلز اسكولوں میں حجاب پر پابندی كے خلاف اس ہفتے بھی مظاہرے ہوۓ ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ تركی كی رپورٹ تركی كے شہر قونیہ كے غيور عوام اس ہفتے بھی اس شہر كے مركزی چوك پر اكٹھے ہوۓ اور پردے كی ممانعت كے خلاف احتجاج كيا ۔
مظاہرين جن میں مرد و زن شامل تھے نعرے لگا رہے تھے ٫٫ حجاب ہمارا مسلمہ حق ہے ٬٬ اور ٫٫ ہم مسلمان ہیں اور حجاب خدا كا حكم ہے ٬٬
مظاہرے كے اختتام پر مظاہرين كی طرف سے ايك بيانیہ جاری ہوا اس بيانیے میں ذكر كيا گيا كہ حجاب كی ممانعت آزادی بشر كے خلاف ہے اور كسی كو یہ حق نہیں ہے كہ وہ یہ آزادی ہم سے چھينے ۔
اس بيانیے میں اس كے علاوہ بھی یہ درج تھا كہ حسين بن علی علیھما السلام آزاد لوگوں اور مسلمانوں كے لیے بہترين نمونہ ہیں انہوں نے احياء دين كی خاطر ظلم كا ڈٹ كر مقابلہ كيا اور ہم بھی ان كے مشن كو آ گے بڑھاتے رہیں گے ۔
215205