{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ سيستان و بلوچستان كی رپورٹ كے مطابق اس اسلامی مذاھب كی علمی كانفرنس كے ميزبان حجة الاسلام و المسلمين ٫٫ احمد براتی ٬٬ نے افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ مكاتب كے مابين گفتگو اور باہمی تعلقات پر دينی تعليمات میں تاكيد كی گئی ہے اور اس كے ذريعہ مختلف مذاھب كے درميان موجود آلودہ فضا كو بھی خوشگوار بنا كر اسلامی معاشرے كو وحدت و يكجہتی كی تسبيح میں پرويا جا سكتا ہے ۔
انہوں نے كہا كہ اسلامی مذاھب كے سركردہ افراد اپنی اعلی سوچ اور قوی ارادوں كے ذريعہ اچھا ماحول فراہم كر كے خداوند متعال كی رضا كو حاصل كریں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ايرانی سال كے مطابق ۱۳۷۱ ھ ش سے اب تك ۱۸ مذاھب اسلامی كانفرنسیں ہو چكی ہیں اور اس انيسویں كانفرنس كے انعقاد كا بیڑہ امور اہل سنت میں قائد انقلاب كے نمائندہ ادارے نے اٹھايا ہے اور قومی وحدت اور اتحاد اسلامی كے سال كی مناسبت سے اس كانفرنس كو مذاھب اسلامی كے درميان خير سگالی كے جذبہ كے تحت منعقد كيا جا رہا ہے یہ كانفرنس تين كمیٹيوں پر مشتمل ہو گی جس میں سماجی ، كلامی اور حديث كمیٹی شامل ہوں گی ، اور یہی كمیٹياں موصولہ مقالات كی چھان بين بھی كریں گی ۔
215617