استنبول میں عاشورہ حسينی علیہ السلام عقيدت و احترام سے منايا گيا

IQNA

استنبول میں عاشورہ حسينی علیہ السلام عقيدت و احترام سے منايا گيا

سياسی و سماجی گروپ : شہر استنبول كے ٫، ھالكی ٬٬ نامی علاقے میں عاشورہ محرم كی مجالس كا انعقاد كيا گيا ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق عاشورہ محرم كے اس پروگرام میں لوگوں كی بہت بڑی تعداد كے علاوہ تركی كی حكومتی اور سياسی شخصيات نے بھی شركت كی ۔
اس پروگرام میں تركی كے شيعہ علماء نے مجالس سيد الشھداء علیہ السلام سے خطاب كيا اور اس كے بعد سينہ زنی كی گئی ۔
عاشور كے دن عزاداری سيد الشھداء علیہ السلام كا یہ پروگرام ہر سال استنبول كے علاقہ ھالكالی میں ہوتا ہے جس میں لاكھوں افراد شركت كرتے ہیں ۔
213712