{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ باكو كی رپورٹ كے مطابق جمہوریہ آذربائيجان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير ٫٫ ناصر حميدی زارع ٬٬ نے گذشتہ روز ۲۴ جنوری ۲۰۰۸ ء كو باكو میں انقلاب اسلامی كی سالگرہ كے حوالے سے ايك اجلاس میں كہا كہ انقلاب اسلامی كا پيغام صلح و آشتی ، اسلامی اقدار كی حفاظت اور ظالموں سے مقابلہ ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ انقلاب اسلامی كی كاميابی سے ملت ايران كی ديرينہ آرزو پوری ہوئی ہے ۔ اور ہماری قوم ہر سال شكرانے كے طور پر انقلاب اسلامی كی كاميابی كے ايام میں جشن مناتی ہے ۔
انہوں نے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران اپنی اسلامی اقدار كے بھروسے پر ترقی كی منازل كو طے كر رہی ہے اور دشمنوں كی اميدوں كے بر عكس ايران نے بہت تھوڑے عرصہ میں بہت زيادہ ترقی كی ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير نے كہا كہ ايرانی حكومت ہميشہ اپنے ہمسایہ ملك آذربائيجان سے اچھے تعلقات كا خواہش مند رہا ہے ۔
215832