{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق خراسان رضوی میں قائد انقلاب اسلامی كے نمائندہ ٫٫ آيت اللہ طبسی نے انقلاب اسلامی كی سالگرہ كے حوالے سے ايك اجلاس میں گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ تمام افراد كو چاہیے كہ وہ نظام اسلامی كے استحكام اور اس كے راستے میں حائل مشكلات كو بر طرف كرنے كے لیے اپنا كردار ادا كریں ۔
جناب واعظ طبسی نے كہا كہ اس نظام نے وحی الہی سے الھام ليا ہے اور یہ پوری دنيا پر نافذ كرنے كے قابل ہے ۔
ليكن ا س كے بر عكس دنيا پر جتنے نظام حاكم ہیں وہ كھوكھلے اور چند انسانوں كی افكار كا نتيجہ ہیں كہ جن میں شخصی منافع كے علاوہ اور كچھ نہیں ہے ۔
مجلس خبرگان كے ركن نے وضاحت كی كہ انقلاب اسلامی اپنی عمر كے ۲۹ سال گزار چكا ہے اور اس دوران دنيا پر یہ ثابت ہو چكا ہے كہ صرف اسلامی نظام ہی ايك ايسی حكومت ہے كہ جو حقوق بشر كی حامی ہے اور دنيا كو امن و امان فراہم كر سكتی ہے اور محروم اور ستم ديدہ لوگوں كی سب سے بڑی پناہ گاہ ہے خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ نے كہا كہ لوگوں كو چاہیے كہ پہلے سے زيادہ پر شكوہ انداز میں انقلاب اسلامی ايران كی سالگرہ منائیں اور اس سلسلے میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں بھر پور شركت كریں كہ كہیں لوگ یہ نہ سمجھنے لگیں كہ انقلاب اسلامی كی ياد منانا صرف حكومتی عہديداروں كی ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے اسرائيل كی جارحيت كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ آج غزہ كی پٹی میں جو واقعات رونما ہو رہے ہیں وہ بہت تكليف دہ اور ناقابل برداشت ہیں اور یہ بش اور اسرائيل كی ملی بھگت ہے اور ان واقعات پر پورا يورپ خاموش ہے اور یہ وہی لوگ ہیں كہ جو ہمیں كہتے ہیں كہ ہم حقوق بشر كا خيال نہیں كرتے جبكہ وہ خود ايسے كاموں كے مرتكب ہو رہے ہیں جو انسانيت كے لیے ننگ و عار ہیں ۔
انہوں نے پارليمنٹ كے انتخابات كے حوالے سے كہا كہ اگر ان انتخابات میں اميدوار يا اس كا طرف دار كوئی چھوٹی سی بھی بد اخلاقی كرے تو اس نے نظام اور ملت پر ظلم كيا ہے ہماری عوام ايسے اميدوار چاہتی ہے كہ جو اسلام اہل بيت علیھم السلام اور نظام كے اصولوں پر كار بند ہوں اور مصالح و مفاسد نظام كی اقدار سے آگاہی ركھتے ہوں ۔
215352