{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق جرمنی كے شہر برلن میں مسجد امام صادق علیہ السلام كے خطيب ٫٫ شيخ كريم اوچار ٬٬ نے اس ہفتہ كی نماز جمعہ كے خطبوں میں ماہ محرم كی اہميت پر روشنی ڈالتے ہوۓ كہا كہ ہمیں قرآنی تہذيب كو زيادہ سے زيادہ عام كرنا چاہیے ، انہوں نے امام حسين علیہ السلام كی نظر میں قرآن كی اہميت كو بھی بيان كيا ۔
انہوں نے كہا كہ محرم كا مہينہ صبر اور ايثار كا مہينہ ہے اور اس مہينے میں امام حسين علیہ السلام نے دين كے احياء كے لیے اپنی جان كا نذرانہ پيش كيا كيونكہ امام علیہ السلام اسوہ حسنہ ہیں انہوں نے قرآن كو اپنے لیے راہنما قرار ديا اسی بنا پر ہمیں چاہیے كہ قرآنی ثقافت عام كریں ۔ تاكہ لوگ پيغام عاشوراء كو مكتب قرآن و اھل بيت علیھم السلام سے درس ليتے ہوۓ حاصل كریں ۔
215983