چناران میں علوم قرآنی لائبريری كا قيام

IQNA

چناران میں علوم قرآنی لائبريری كا قيام

سماجی گروپ : چناران میں ادارہ اوقاف و امور خيریہ كے دفتر كے انچارج نے خبر دی ہے كہ اس شہر میں علوم قرآن كی ايك لائبريری قائم كی جاۓ گی ۔

چناران میں ادارہ اوقاف و امور خيریہ كے دفتر كے سرپرست مہدی آزاد فكر ٬٬ نے { بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ قرآنی تحقيقات كی اہميت كے پيش نظر چناران میں یہ لائبريری قائم كی جاۓ گی ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ جوانوں اور نو جوانوں كو قرآنی علوم كی طرف راغب كرنے میں كتابوں كی كمی ہمشیہ حائل رہی ہے اور اميد ہے كہ اس لائبريری كے قيام كے بعد كسی حد تك یہ مشكل دور ہو جاۓ گی ۔
انہوں نے كہا كہ اس لائبريری كے لیے ايك ملين ريال مختص كیے گۓ ہیں ۔
انہوں نے كہا كہ كتابوں كے علاوہ اس لائبريری میں قرآنی مجلے اور سی ڈيز بھی ركھی جائیں گی ۔
203024