آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی : اسلام میں خدا كے بغير زندگی كا كوئی تصور نہیں ہے

IQNA

آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی : اسلام میں خدا كے بغير زندگی كا كوئی تصور نہیں ہے

سياسی گروپ : اسلام میں سياست ، تعليم ، اعتقادات اور تہذيب تمام كے تمام خدا كے تصور سے مخلوط ہیں اور اس دين مقدس میں خدا كے بغير زندگی كا كوئی تصور نہیں ہے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے ۲۴ جنوری ۲۰۰۸ ء كو طلباء اور علماء سے خطاب كرتے ہوۓ انسان كی زندگی كے مختلف پہلوٶں كی طرف اشارہ كيا اور كہا كہ ابن سينا نے انسانی زندگی كو چند حصوں میں تقسيم كيا جن میں نشو و نما ، توقف اور انحطاط شامل ہیں ۔
انہوں نے دوران جوانی كو عمر كا بہترين حصہ قرار ديا اور كہا كہ اسلام نے اس دورانیے پر خصوصی توجہ دی ہے حتی كہ پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بعض جنگوں میں سپہ سالاری جوان لوگوں كو سونپی تھی ۔ انہوں نے جوانوں كی فطری ضروريات كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ آج دشمن نے پھر ليبرالزم ، سيكولرزم اور ھيمونيزم جيسے مكتب ايجاد كر كے جوانوں كو دين سے دور كرنے كے لیے بغير خدا كے زندگی كی ترويج شروع كی ہوئی ہے جبكہ اسلام میں سيكولر زندگی كا كوئی وجود نہیں ہے ، اسلام میں ہر شئ سياست ہو يا علم ، اعتقادات ہوں يا تہذيب تمام میں خدا جلوہ گر ہے ۔ انہوں نے مزيد كہا كہ حكومت كو بے روزگاری ختم كرنے كے لیے ٹھوس پاليسياں بنان ہوں گی تاكہ جوان نسل آسودہ خاطر ہو كر سنت پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كے مطابق اپنی زندگی بسر كر سكے ۔
215163