{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق تقريب مذاھب كونسل كے جنرل سيكرٹری نے اس بيانیے میں كہا ہے كہ اسرائيل نے مظلوم فلسطينيوں پر طرح طرح كے ظلم ڈھا كر ،انسانی ، بين الاقوامی اور مذھبی اقدار كی دھجياں اڑا دی ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسرائيل كی پشت پر تمام اسلام دشمن قوتیں اور بالخصوص امريكہ كھڑا ہے اور اسرائيل كو ہر قسم كی مدد فراہم كر رہا ہے ۔
انہوں نے كہا كہ غزہ كے محاصرے كے نتيجے میں پيدا ہونے والی صورت حال كی وجہ سے ہر شريف انسان اور خصوصا مسلمانوں كے دل زخمی ہیں ۔
آيت اللہ تسخيری نے اس بيانیے میں اسلامی اور عرب ممالك پر تنقيد كی كہ انہوں نے اس سلسلے میں اپنی ذمہ دارياں ادا نہیں كیں اس كے علاوہ انہوں نے بين الاقوامی اداروں كو مخاطب كر كے كہا كہ وہ حقوق بشر كے جھوٹے دعوے كرتے ہیں جبكہ اسرائيلی جارحيت كے خلاف وہ زبانی بيان بھی نہ دے سكے ۔
216824