{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق انقرہ كے مفتی نے ايك اطلاعیہ كے ذريعہ تركی كی تمام مساجد كے پيش نمازوں كو تاكيد كی ہے كہ وہ آئندہ نماز جمعہ كے خطبوں میں مسئلہ وحدت كو بيان كریں ۔
انہوں نے اس اطلاعیے میں لكھا ہے كہ محرم كا مہينہ اسلام كا مہينہ ہے اور تاريخ اسلام میں اس كا بہت بڑا مقام ہے امام حسين علیہ السلام كی مظلومانہ شہادت سے تمام مسلمانوں كے دل غمگين ہیں اور یہ بہت بڑی مصيبت ہے كہ جس كو ہر گز فراموش نہیں كيا جا سكتا ۔
انہوں نے اس اطلاعیے میں مزيد لكھا ہے كہ یہ مہينہ وحدت اور صلح و آشتی كا مہينہ ہے اور ہمیں نہیں چاہیے كہ چھوٹے چھوٹے مسائل كی وجہ سے ٫٫ كہ جو قابل حل ہیں ٬٬ مسلمانوں كے درميان اختلافات ايجاد كریں بلكہ ہمیں تاريخ سے عبرت حاصل كرنا چاہیے اور مسلمانوں كی وحدت كو پارہ پارہ ہونے سے حتی المقدور بچانے كی جد و جہد كرنا چاہیے ۔
213730