{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ قم نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس بيانیے میں آيا ہے كہ ۱۱ فروری ۱۹۷۹ ء میں امام خمينی ﴿ رہ ﴾ كی قيادت میں كامياب ہونے والا انقلاب اسلامی ، ظلم و ستم كی چكی میں پسنے والی انسانيت كے لیے عدل و انصاف كی نويد لے كر آيا ہے ۔
اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ انقلاب اسلامی ايران نے عدل و انصاف كی ترويج اور ظلم سے مقابلے كا درس قرآن و عترت سے حاصل كيا اور جہالت كے گھٹا ٹوپ اندھيروں میں سوئی ہوئی انسانيت كو جگايا اور عدل و انصاف كے اسلحے سے ليس ہو كر دنيا كی سپر پاورز كو لرزہ بر اندام كر ديا ہے ۔
217249