{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق ايران كے صدر مملكت محمود احمدی نژاد نے انقلاب اسلامی ايران كی سالگرہ كے موقع پر كہا كہ ہمارا انقلاب دنيا كا ايك عظيم واقعہ ہے جو صدر اسلام اور كربلاء كے واقع كے بعد دنيا كا سب سے بڑا واقعہ ہے ، اس كی سالگرہ كی خوشی تمام بشريت سے تعلق ركھتی ہے كيونكہ یہ ايك ملت كے استقلال كا جشن ہے ۔ كيونكہ یہ ہماری قوم كی استقامت كا نتيجہ ہے ۔ ليكن اگر اس انقلاب كے جشن كی خوشی كو حقيقتا بيان كيا جاۓ تو یہ تمام انسانوں كے لیے جشن و سرور كا باعث ہے ۔
انہوں نے كہا كہ جب یہ انقلاب رونما ہوا اس وقت ماركسيزم اور سرمایہ داری نظام قينچی كی طرح انسانوں كے عزت و وقار كو كاٹ رہا تھا اور اس دوران انسانيت ياس و نا اميدی كے دھانے پر كھڑی تھی كہ اس دوران ايك عظيم شخص اٹھا اور اس نے دنيا كی كايا پلٹ كر ركھ دی ۔
انہوں نے انقلاب اسلامی ايران كو انسان كی نشاة ثانیہ قرار ديا جس میں انسانوں نے اپنی كھوئی ہوئی حيثيت كو دوبارہ پا ليا اور جب انسان اپنی حيثيت كو پا ليتا ہے تو پھر وہ راہ سعادت پر گامزن ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے كہا كہ یہ انقلاب اسلامی صرف ہم سے ہی متعلق نہیں ہے بلكہ اس كی خوشيوں میں ہر وہ شخص شريك ہے جو انصاف پسند اور ايك پاكيزہ زندگی كا خواہاں ہے اور اس میں رنگ ، نسل اور علاقائی تفريق كوئی معنی نہیں ركھتی انہوں نے كہا كہ انقلاب اسلامی ايران كا جشن منانے والے جتنا بھی اس انقلاب كو متعارف كروائیں اتنا ہی اس میں مزيد نكھار پيدا ہو گا ۔
217708