{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آيت اللہ نوری ہمدانی نے اس ملاقات میں انقلاب اسلامی كے عنوان پر گفتگو كرتے ہوۓ فرمايا كہ انقلاب اسلامی نے دنيا میں ايك تحول ايجاد كيا ہے اور ضرورت اس امر كی ہے كہ ہم انقلاب اسلامی كی بركات اور اس كے فوائد پر پہلے سے زيادہ غور و فكر كریں ۔
مرجع تقليد نے اپنی گفتگو میں عقائد اسلامی كے حوالے سے مزيد فرمايا كہ معارف اسلامی كا اساسی ترين پہلو اعتقادی ابحاث ہیں اور دشمن مسلمانوں كے عقائد میں غلط افكار كی ترويج كر رہا ہے ۔
آيت اللہ نوری ہمدانی نے فضائل اخلاق پر روشنی ڈالی اور اس عنوان پر گفتگو كرتے ہوۓ فرمايا كہ اگر لوگ اپنی اصلاح نہیں كریں گے تو اللہ تعالی سعادت كے دروازے ان پر بند كر دے گا ۔
217781