تركی كے شہر قونیہ میں پردے پر پابندی كے خلاف مظاہرہ

IQNA

تركی كے شہر قونیہ میں پردے پر پابندی كے خلاف مظاہرہ

سماجی گروپ :تركی كے شہر قونیہ كے مذھبی اور مسلمان عوام نے گذشتہ ہفتوں كی طرح اس ہفتہ بھی حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرہ كيا ہے ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق شہر قونیہ كی مذھبی اور مسلم عوام نے اس ہفتہ بھی حجاب پر پابندی كی مذمت كرنے كی غرض سے اس شہر كے ٫، پارك كايلی ٬٬ كے مقام پر جمع ہو كر مظاہرہ كيا اور تركی كے اسكولوں میں حجاب پر پابندی كے خلاف اپنا مطالبہ دھرايا ۔
مظاہرين نے مظاہرے كے آخر میں ايك احتجاجی ياد داشت بھی پڑھی جس میں تحرير كيا گيا تھا كہ حجاب ايك الہی دستور ہے اور ہم مسلمان خواتين ہونے كے ناطے خدا كے اس دستور پر لبيك كہتی ہیں ، پردہ تركی كے ملك میں آزاد ہونا چاہیے تاكہ ہماری بیٹياں آسودہ خاطر ہو كر سكولوں میں تعليم حاصل كر سكیں ۔
217590