ممبر مجلس خبرگان : شہداء ، انقلاب اسلامی ايران كی حقانيت اور مظلوميت كی بہترين دليل ہیں

IQNA

ممبر مجلس خبرگان : شہداء ، انقلاب اسلامی ايران كی حقانيت اور مظلوميت كی بہترين دليل ہیں

سماجی گروپ : صوبہ مازندران سے مجلس خبرگان كے ركن آيت اللہ جباری نے شمالی شہر ،٫ زير اب ٬٬ كے ۱۰۰ شہدا كی ياد میں منعقدہ مجلس میں كہا : شہدا انقلاب اسلامی كی حقانيت اور مظلوميت پر بہترين دليل ہیں ۔


{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ مازندران كی رپورٹ كے مطابق زير اب میں ادارہ تبليغات اسلامی كے تعاون سے ٫٫ امام زادہ عبد الحق ٬٬ كے حسينیہ میں شہداء كی ياد منائی گی اس مجلس سے خطاب كرتے ہوۓ آيت اللہ جباری نے شہداء كی عظمت بيان كرتے ہوۓ كہا كہ شہداء كا خون ہر گز رائيگان نہیں جاتا كيونكہ امام حسين علیہ السلام كے پاكيزہ خون نے اسلامی تحريك كو وہ ولولہ عطا كيا جس كی رہتی دنيا تك مثال نہیں ملتی ۔
انہوں نے غزہ شہر پر اسرائيل كی وحشيانیہ جارحيت كی مذمت كرتے ہوۓ كہا كہ آج عالمی برادری نے اس نسل كشی پر آنكھیں بند كر لی ہیں جبكہ اسرائيل روز بروز اپنے ظلم و ستم اور خون خواری میں آ گے بڑھ رہا ہے ۔
اس محفل میں شہيد فاونڈيشن كے علاقائی سربراہ الياس صالحی نے شہداء كے حوالے سے كی گی خدمات كی تفصيلی رپورٹ پيش كی اور مختلف اداروں كی طرف سے تعاون كرنے پر شكریہ بھی ادا كيا ۔
217691