{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق مجمع تقريب مذاھب اسلامی كے تعلقات عامہ نے كہا ہے كہ مشركہ سرگرميوں اور مختلف اسلامی ثقافتی مراكز كے باہمی روابط كو مزيد مستحكم بنانے كے لیے كام كرنے والی كمیٹی كا اجلاس ۳۰ جنوری سے ۲ فروری ۲۰۰۸ ء تك مصر میں منعقد ہو رہا ہے ۔ اس اجلاس میں او آئی سی كے جنرل سيكرٹری اكمل الدين احسان اوغلو اور مجمع تقريب كے جنرل سيكرٹری آيت اللہ تسخيری شركت كر رہے ہیں اس اجلاس میں دنياۓ اسلام كو در پيش مسائل اور اسلامی اقليتوں كی مشكلات كا جائزہ ليا جاۓ گا اور وزراۓ خارجہ كے اجلاس میں پيش كی گئی نئی تجاويز پر بھی غور و خوض كيا جاۓ گا ۔
مشتركہ اسلامی اقدار كے پندرھویں اجلاس میں دنياۓ اسلام كے علماء اور دانشوروں كی بڑی تعداد شريك ہوگی اب تك یہ اجلاس ۱۴ ممالك میں منعقد ہو چكا ہے جن میں ليبيا ، ايران ، ملائشيا ، انڈونيشيا ، امريكہ ، سعودی عرب ، شامل ہیں ۔
اس كمیٹی كے بارھویں اجلاس منعقدہ تہران سے اس كی صدارت آيت اللہ تسخيری كے پاس ہے جو پانچ سال سے اپنی ذمہ دارياں نبھا رہے ہیں ۔
217620