آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی : انسانی تمدن كی ترقی كا راز امن و امان میں مضمر ہے

IQNA

آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی : انسانی تمدن كی ترقی كا راز امن و امان میں مضمر ہے

سماجی گروپ : آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے پوليس كے بعض اعلی عہديداروں سے ملاقات میں كہا كہ انسانی تمدن كی ترقی اور كمال كا امن عامہ سے گہرا تعلق ہے اور دين اسلام ايك منظم دين ہے جو ہر فرد كو منظم زندگی گزارنے كی تاكيد كرتا ہے ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے لكھا ہے كہ آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے پوليس كے بعض اعلی افسروں سے ملاقات میں كہا كہ پوليس كی معاشرے میں ذمہ داری ہے كہ وہ امن عامہ كو يقينی بنائیں تا كہ لوگ اجتماعی اور نفسياتی اعتبار سے سكون كی زندگی گذار سكیں انہوں نے كہا كہ آپ كا پيشہ انتہائی مقدس پيشہ ہے لہذا اس كے تقدس كو محفوظ ركھنے كے لیے كوشاں رہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عوام میں دينی تعليمات كا احياء ايك ضروری امر ہے تاكہ معاشرے میں برائيوں كا قلع قمع كيا جا سكے ۔ ليكن كچھ عناصر معاشرے میں بے راہ روی كی ترويج كر كے اسلام اور انقلاب كو بد نام كرنے كے درپے ہیں اور یہی عمل بہت خطر ناك ثابت ہو سكتا ہے ۔
آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے اسلام كے تعليمی نظام میں تفكر كے مقام و منزلت كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ ٫٫ تفكر ٬٬ پر گہری توجہ كی ضرورت ہے اور روايات میں بھی ايك لحظہ فكر كرنے كی بہت اہميت بيان كی گئی ہے اور اسے ۶۰ سال كی عبادت سے بر تر بيان كيا گيا ہے ۔ انہوں نےكہا كہ دينی بصيرت پر دسترسی حاصل كرنا بہت اہم ہے اور اس ميدان میں انسان بے انتہا آ گے جا سكتا ہے اور اس كے لیے نت نئی معنوی راہیں كھل سكتی ہیں ۔
217778