ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ ٫٫ دھقان ٬٬ نے { بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ سيستان و بلوچستان سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ ۳ فروری ۲۰۰۸ ء كو زابل كے ادارہ تبليغات اسلامی كے قرآن سنٹر نے ايك قرآنی محفل كا اہتمام كيا ہے اور اس محفل میں ملكی اور صوبائی سطح كے ممتاز قراء شركت كریں گے ۔
یہ محفل زابل كے ادارہ تبليغات اسلامی كے كانفرنس ھال میں ۳ فروری ۲۰۰۸ ء كو نماز مغرب و عشاء كے بعد منعقد كی جاۓ گی ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس محفل میں ان افراد كی قدر دانی كی جاۓ گی كہ جو قرآنی سرگرميوں میں مصروف ہیں ۔
217974