۔
ايران كے شہر بھشہر میں سپاہ پاسداران كے كمانڈر غلام رضا شريعتی نے { بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ مازندران سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ ہميشہ سے معاشرے میں دو طاقتوں ﴿ حق اور باطل ﴾ كے درميان جنگ رہی ہے اور اس میں انسان كے لیے حق كی طرف ہدايت اور شيطان كی گمراہی بھی موجود رہی ہے لہذا ہمیں چاہیے كہ ہم اپنی زندگی كے لیے حق كے راستے كو اپنا كر اولياء اللہ سے وابستہ رہیں ۔ انہوں نے كہا كہ انقلاب اسلامی ايران كی سالگرہ كے موقع پر اس دفعہ اس شہر میں ۵۰ علمی ، سياسی ، ورزشی اور ثقافتی پروگراموں كے علاوہ قرآن كے ساتھ انس كی محفل بھی منعقد كی جاۓ گی ان پروگراموں میں ۸۰ ہزار رضا كاروں كی شركت متوقع ہے ۔
218817