آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی كا وھابيوں كو مناظرے كا چيلنج

IQNA

آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی كا وھابيوں كو مناظرے كا چيلنج

آيت اللہ نوری ہمدانی نے سپاہ پاسداران كے اعلی افسروں سے ملاقات میں وھابيوں اور كچھ ديگر مذاھب كو علمی مناظرے كی دعوت دی ہے ۔
سماجی گروپ :{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے كہا كہ آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے اس ملاقات میں كہا كہ ہمیں اپنی دفاعی اور پيشہ وارانہ ذمہ داريوں كے علاوہ وھابيت اور ديگر مذاھب كو علمی مناظرات كی دعوت دينا چاہیے تا كہ اسلام كی حقيقی تصور كو متعارف كروايا جا سكے ۔ انہوں نے كہا كہ اگر ايسے علمی مناظرے ہوں اور دنيا غير جانبدار ذرائع ابلاغ انہیں نشر كریں تو اس سے دين كی بابت كج فہمی دور ہو جاۓ گی لہذا ہم مناظرہ كرنے كے لیے تيار ہیں لہذا وہ مشہد يا قم آئیں تا كہ ہم ان كے لیے استدلالی اندز میں اسلام كی خالص تصوير پيش كر سكیں ۔

انہوں نے كہا كہ ہماری ذمہ داری ہے كہ ہم انقلاب كے مختلف پہلوٶں كو متعارف كروائیں بالخصوص امام خمينی رح اور شہداء كو جوانوں كے لیے اچھی طرح متعارف كروائیں ۰ انہوں نے كہا كہ انقلابی ثقافت كو عام كيا جاۓ تا كہ اس كی تاثير زيادہ سے زيادہ ہو اور دنيا كا ديندار اور با انصاف طبقہ اس سے استفادہ كر سكے ۔

219049