استنبول میں حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرے

IQNA

استنبول میں حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرے

سياسی و سماجی گروپ : تركی كے شہر استنبول میں مسلمانوں نے حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرہ كيا ہے
۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق شہر استنبول كے مسلمانوں نے ٫٫ سارا چخانہ ٬٬ پارك میں تركی كے گرلز اسكولوں میں پردے پر پابندی كے مظاہرہ كيا ہے اور اس پابندی كی مذمت كی ہے ۔
اس مظاہرے میں تركی كے ہزاروں كی تعداد میں مسلمان خواتين و حضرات نے شركت كی اور حجاب پر پابندی كے خلاف نعرے لگاۓ ۔
مظاہرے كے اختتام پر مظاہرين نے ايك اعلامیہ جاری كيا اس اعلامیے میں آيا ہے كہ انہیں چند دنوں میں پارليمنٹ میں قانونی طور پر حجاب پر پابندی اٹھائی جا رہی ہے اور ہمارا مطالبہ یہ ہے كہ یہ پابندی فی الفور اٹھائی جاۓ تا كہ ہماری بچياں حجاب اسلامی كے ساتھ اپنی تعليم كو جاری ركھ سكیں ۔
219337