مختلف پارٹيوں اور گروہوں كے درميان اتحاد و وحدت كی ضرورت

IQNA

مختلف پارٹيوں اور گروہوں كے درميان اتحاد و وحدت كی ضرورت

سياسی و سماجی گروپ : حوزہ علمیہ اصفہان كے مدير آيت اللہ مظاہری نے مختلف پارٹيوں اور گروہوں كے درميان اتحاد و وحدت كی ضرورت پر زور ديا تا كہ معاشرے میں موجود مشكلات دور ہو سكیں
۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ قم نے حوزہ علمیہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حوزہ علمیہ اصفہان كے مدير آيت اللہ ٫٫ مظاہری ٬٬ نے گذشتہ روز عشرہ فجر كے حوالے سے ايك ملاقات میں گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ انقلاب اسلامی كا سرچشمہ انبياء علیھم السلام كی تعليمات ہیں اسی وجہ سے دنيا كے ديگر انقلابات سے متفاوت ہے ۔

انہوں نے لوگوں كی آگاہی اور استقامت كو انقلاب اسلامی كی كاميابی كے دو عامل قرار ديا اور كہا كہ امام خمينی رح كی قيادت میں ان دو عوامل سے صحيح استفادہ كيا گيا اور اسلامی اور قرآنی تعليمات كے مطابق ايك نظام تشكيل پايا ۔

آيت اللہ مظاہری نے مزيد كہا كہ یہ انقلاب ہمارے پاس ايك امانت ہے جس كی حفاظت ضروری ہے اور اس امانت كی حفاظت فقط وحدت اور يكجہتی سے ہی ممكن ہے اور دشمن یہ چاہتا ہے كہ لوگوں كے درميان اختلافات ايجاد كر كے انقلاب اسلامی پر كاری ضرب لگاۓ حوزہ علمیہ اصفہان كے مدير نے انقلاب اسلامی كی سالگرہ كے جشن میں شركت اور پارليمنٹ كے آئندہ انتخابات كو ملت ايران كے لیے بہت بڑا امتحان قرار ديا انہوں نے كہا كہ ملت ايران ان دو امتحانوں میں بھی كامياب ہو گی ۔

219878