آيت اللہ صافی گلپائيگانی : انتخابات كا حقيقی معيار اسلامی تعليمات كو عملی جامہ پہنانا ہے

IQNA

آيت اللہ صافی گلپائيگانی : انتخابات كا حقيقی معيار اسلامی تعليمات كو عملی جامہ پہنانا ہے

سماجی گروپ : ملك كی قانون سازی میں ايسے افراد كو لانا چاہیے جو اسلام كی حاكميت كو عملی جامہ پہنانے كی تڑپ ركھتے ہوں
۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے اليكشن كميشن كے اعلی عہديداروں سے ملاقات میں كہا ہے كہ انتخابات میں با صلاحيت اور ديندار افراد كو نامزد كيا جاۓ اور ايسے افراد كو سامنے آنا چاہیے جو عوامی حقوق كی پاسداری كر سكیں ۔

آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی نے ذمہ داری قبول كرنے كی اہميت كو انسانی خاصہ قرار ديتے ہوۓ كہا كہ عوام كی ذمہ داری ہے كہ وہ تحقيق و جستجو كریں اور با صلاحيت افراد كو منتخب كریں ۔

انہوں نے حالیہ انتخابات كے اميداروں كو مورد خطاب ٹھہراتے ہوۓ كہا كہ آپ لوگوں كو چاہیے كہ اپنی خوبيوں اور كارناموں كو بيان كریں اور دوسروں كے خلاف كيچڑ اچھالنے سے پرھيز كریں ۔ تا كہ یہ انتخابات دنيا كے لیے مثال قرار پائیں ، اليكشن كميشن كو كسی بھی سياسی رجحان كو مد نظر ركھتے ہوۓ اپنی پيشہ وارانہ خدمات احسن انداز میں پيش كرنی چاہیے ۔ انہوں نے تمام افراد كو اخلاقی اسلامی كی پابندی كرنے اور زندگی كے تمام مراحل میں اخلاق كو اپنے لیے توشہ بنانے كی تلقين كی اور اگر ايسا ہو جاۓ تو پھر مدينہ فاضلہ معرض وجود میں آ سكتا ہے ۔

219865