{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ قم نے آيت اللہ مكارم شيرازی كے دفتر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گذشتہ روز آيت اللہ مكارم شيرازی نے اپنے فقہ كے درس خارج میں انقلاب اسلامی كی سالگرہ كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوۓ فرمايا كہ میڈيا اس سلسلے میں بہت اچھے پروگرام نشر كر رہا ہے اس سے جوانوں كو انقلاب كے ايام كے حالات سے آگاہی ہو رہی ہے اور جوانوں كو یہ معلوم ہونا چاہیے كہ انقلاب كن سختيوں كے بعد كامياب ہوا ۔
انہوں نے ائمہ معصومين علیھم السلام كی روايات كا حوالہ ديتے ہوۓ كہا كہ مسئلہ عفو و در گذر ايك اہم اخلاقی مسئلہ ہے اور لوگوں كو اسے فراموش نہیں كرنا چاہیے اور اگر یہ مسئلہ لوگوں میں رائج ہوجاۓ تو بہت سی عدالتی مشكلیں حل ہو سكتی ہیں انہوں نے اس بات پر افسوس كا اظہار كيا كہ عفو و درگذر نہ ہونے كی وجہ سے طلاق پر نوبت پہنچ جاتی ہے ۔
220662