{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ سوریہ نے سوریہ كی خبر رساں ايجسنی ٫٫ ثنا ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ انقلاب اسلامی ايران كی ۲۹ ویں سالگرہ كی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير ٫٫ الاسد ٬٬ لائبريری گۓ اور وہاں پر سوریہ كے دانشوروں اور مفكرين كی قدر دانی كی اس ملاقات میں سوریہ كے مفتی اعظم نے سوریہ كے ايران كے ساتھ ديرينہ تاريخی ، علمی اور ثقافتی روابط كو ذكر كرتے ہوۓ كہا كہ علماء اسلام مسلمانوں كے درميان وحدت اور اسلامی يكجہتی میں بنيادی كردار ادا كر سكتے ہیں ۔
سوریہ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير نے بھی سوریہ كے علماء اور دانشوروں كا دونوں ملكوں كے درميان ثقافتی روابط كے فروغ پر شكریہ ادا كيا ۔
221026