علامہ فضل اللہ : ايران كی علمی ترقی اسلامی دنيا كے لیے باعث افتخار ہے

IQNA

علامہ فضل اللہ : ايران كی علمی ترقی اسلامی دنيا كے لیے باعث افتخار ہے

سياسی و سماجی گروپ : لبنان كے شيعوں كے مرجع علامہ ٫٫ سيد محمد حسين فضل اللہ ٬٬ نے ايرانی دانشوروں كے فضا میں مارك كرنے والے ميزائل كے كامياب تجربے كو اسلامی دنيا كے لیے مایہ افتخار قرار ديا ہے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے << nahar . net >> كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۷ فروری ۲۰۰۸ ء كو لبنان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير ٫٫ محمد رضا شيبانی ٬٬ نے علامہ فضل اللہ سے ملاقات كی اس ملاقات میں علامہ ٫٫ فضل اللہ ٬٬ نے امريكہ كی ايران كی علمی ترقی كو روكنے كے لیے كوششوں كو تنقيد كا نشانہ بنايا ۔
انہوں نے كہا كہ ايران كا ایٹمی مسئلہ امريكہ كے لیے ايك بہانہ اور امريكہ اس بہانے كو استعمال كر كے ايران كی علمی اور صنعتی ترقی میں ركاوٹ ڈالنا چاہتا ہے ۔
انہوں نے امريكہ پر الزام لگايا كہ وہ لبنان كے داخلی امور میں مداخلت كر رہا ہے اور لبنان كا موجودہ بحران امريكہ كا پيدا كردہ ہے ۔
221027