استنبول كی مسجد زينبیہ كے پيش نماز نے مسلمانوں كے درميان وحدت كی تاكيد كی

IQNA

استنبول كی مسجد زينبیہ كے پيش نماز نے مسلمانوں كے درميان وحدت كی تاكيد كی

سياسی و سماجی گروپ : تركی كے شہر استنبول كی مسجد زينبیہ كے پيش نماز نے گذشتہ ہفتے كی نماز جمعہ كے خطبوں میں مسلمانوں كے درميان وحدت و اتحاد كی ضرورت پر زور ديا ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق شہر استنبول كی مسجد زينبیہ كے پيش نماز ٫٫ حميد توران ٬٬ نے گذشتہ ہفتے كی نماز جمعہ كے خطبوں میں لوگوں كو تقوی اور گناہوں سے دوری كی دعوت دی ۔
انہوں نے نماز جمعہ كے دوسرے خطبے میں مسلمانوں پر زور ديا كہ وہ اپنی صفوں كے اندر وحدت و اتحاد كی فضا كو برقرار ركھیں ۔ مسلمانوں كے درميان جزوی اختلافات كو دشمن بڑھا چڑھا كر پيش كرتا ہے اور مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اپنے جزوی اختلافات كو دور كر تے ھوئے وحدت و اتحاد كے ساتھ زندگی بسر كریں ۔
221063