انقلاب اسلامی ايران نے ثابت كر ديا كہ تاريخ میں كاميابی ہميشہ اہل حق كا مقدر بنتی ہے

IQNA

انقلاب اسلامی ايران نے ثابت كر ديا كہ تاريخ میں كاميابی ہميشہ اہل حق كا مقدر بنتی ہے

سياسی گروپ : خوزستان كے رضا كار طلاب اور علماء كرام نے انقلاب اسلامی ايران كی سالگرہ كی مناسبت سے ايك بيانیہ جاری كيا ہے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ خوزستان كی رپورٹ كے مطابق اس بيانیہ میں آيا ہے كہ ہمارا سلام ہو ان مجاہدوں پر كہ جنہوں نے ظلم و استبداد كا خاتمہ كر كے انقلاب اسلامی كو كامياب كيا ۔
انقلاب اسلامی يعنی خدا كے انوار میں سے ايك نور كہ جو دشت اور دريا میں چمكا اور جس نے تمام اندھيروں كو مٹا ديا اگرچہ دشمن اور مشرك اس سے خوش نہیں تھے ٫٫ واللہ متم نورہ و لو كرہ المشركون ٬٬
اس بيانیہ میں وضاحت كی گئی كہ انقلاب اسلامی يعنی انسان كی انسانيت اور فطرت الہی كی طرف بازگشت۔ وہ فطرت جو طاغوت كی سياہ كاريوں كی وجہ سے دب چكی تھی اور ايران میں انسانيت كا جنازہ اٹھ رہا تھا ۔ اچانك ايران كی سر زمين سے ايك مرد اٹھا جس نے نعرہ لگايا كہ ٫٫ ھل من معين ٬٬ ۔ اس نے ملت ايران كی مدد سے فطرت الہی كو پامال ہونے سے نجات دی ۔
221232