IQNA

سياسی گروپ : ايران كے وزير خارجہ نے جہاد اسلامی فلسطين كے كمانڈر سے ملاقات میں شہادت كو حزب اللہ اور مسلمانوں كی كاميابی كا راز قرار ديا
۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق ايران كے وزير خارجہ جناب منوچھر متكی نے جھاد اسلامی فلسطين كے كمانڈر ٫٫ رمضان عبد اللہ ٬٬ سے ملاقات میں فلسطين كے حالات پر تبادلہ خيال كيا اور كہا كہ عماد مغنیہ كی شہادت سے لوگوں میں بيداری كی ايك لہر اٹھے گی اور اسرائيل كے خلاف ثابت قدمی میں اضافہ ہو گا ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ شہادت كا عنصر حزب اللہ اور مسلمانوں كے لیے كاميابی كا راز ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ايران كے وزير خارجہ نے سال ۲۰۰۸ ء كو اسرائيلی سازشوں كی ناكامی اور لبنانی اور فلسطينی مجاہدين كی كاميابيوں كا سال قرار ديا ۔
جناب رمضان عبد اللہ نے بھی عماد مغنیہ كی شہادت پر ھدیہ تبريك و تعزيت پيش كرتے ہوۓ كہا كہ ان كی شہادت سے لبنانی اور فلسطينی تحريك كی ثابت قدمی میں گہرے اثرات مرتب ہوں گے ۔
آخر میں جھاد اسلامی فلسطين كے كمانڈر نے فلسطين اور غزہ كی پٹی میں موجود صورت حال میں اپنی پاليسی كا اعلان كيا ۔
223338