IQNA

سياسی و سماجی گروپ : قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ ٫٫ خامنہ ای ٬٬ نے عماد مغنیہ كی شہادت پر حزب اللہ لبنان كے جنرل سيكرٹری سيد حسن نصر اللہ كو تعزيتی پيغام بھيجا ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق اس پيغام كا متن اس طرح ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحيم
برادر عزيز جناب حجة الاسلام و المسلمين سيد حسن نصر اللہ
برادر مجاہد عماد مغنیہ كی شہادت خود ان كے لیے بہت بڑی كاميابی اور سعادت ہے اور ملت لبنان كے لیے كہ جس نے اس قسم كے سپوتوں كی تربيت كی یہ قربانی قابل فخر ہے ۔
اس آزاد مرد كی جدائی اگرچہ تمام شريف لوگوں بالخصوص ان كے لیے جو ان سے واقف تھے اور خصوصا ان كے والدين ، اہلیہ ، فرزندان اور ان كے دوستوں كے لیے درد ناك ہے اس قسم كے افراد كی زندگی اور موت قوموں كو بيدار كر جاتی ہے اور ايسے افراد جوانوں كے لیے نمونہ ہوا كرتے ہیں ۔ خونخوار صیھونيت كو جان لينا چاہیے كہ عماد مغنیہ جيسے شہداء كا پاك خون لاكھوں عماد مغنیہ كو جنم دے گا اور ظلم و فساد كے خلاف جہاد دو برابر ہو جاۓ گا ۔ انہوں نے ظلم كے خلاف جہاد میں اپنی مادی آسائشوں كو قربان كر ديا تھا اور یہ وہ انسانی اقدار ہیں كہ جن كے سامنے انسانيت سر تسليم خم ہے ۔
خدا ان پر اور تمام شہداء راہ حق پر اپنی رحمتیں نازل فرماۓ اس شہادت پر آپ كو ان كے خاندان كو ، حزب اللہ كے مجاہدين اور ملت لبنان كو تبريك و تسليت پيش كرتا ہوں ۔
والسلام عليكم و رحمة اللہ بركاتہ
سيد علی خامنہ ای
۱۴ فروری ۲۰۰۸ ء