جامعہ مدرسين كے سربراہ نے ايك مراسلے میں عماد مغنیہ كی شہادت پر سيد حسن نصر اللہ كو تسليت و تعزيت پيش كی

IQNA

جامعہ مدرسين كے سربراہ نے ايك مراسلے میں عماد مغنیہ كی شہادت پر سيد حسن نصر اللہ كو تسليت و تعزيت پيش كی

سياسی و سماجی گروپ جامعہ مدرسين كے سربراہ نے ايك مراسلے میں عماد مغنیہ كی شہادت پر حزب اللہ لبنان كے جنرل سيكرٹری سيد حسن نصر اللہ كو تعزيت و تسليت پيش كی
۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق اس مراسلے كا متن اس طرح ہے :
جناب حجة الاسلام و المسلمين حاج سيد حسن نصر اللہ ﴿ زيدہ عزہ الشريف ﴾ حزب اللہ لبنان كے جنرل سيكرٹری ،
سلام عليكم و رحمة اللہ و بركاتہ عظم اللہ اجوركم ؛
مجاہد اسلام غاصب اسرائيل كے خلاف جنگ میں كمانڈر شھيد حاج عماد مغنیہ كی شہادت پر آپ كو ان كے خاندان ، حزب كے غيور مجاہدين اور ملت لبنان كو ھدیہ تبريك و تسليت پيش كرتا ہوں ۔
بے شك مكتب اسلام كی ان جيسے مجاہدين كے پاك خون سے آبياری ہوتی ہے اور اس سے غاصب اسرائيل كے خلاف استقامت میں مزيد اضافہ ہو گا ۔ اور غاصب اسرائيل كے زوال كا وقت اور نزديك ہو جاۓ گا ۔
٫٫ و اليس الصبح بقريب ٬٬
223406؛