قائد انقلاب اسلامی : مرحوم توسلی ، امام خمينی رح كے قديم ترين ساتھيوں میں سے تھے

IQNA

قائد انقلاب اسلامی : مرحوم توسلی ، امام خمينی رح كے قديم ترين ساتھيوں میں سے تھے

سياسی گروپ : یہ عالم بزرگوار امام خمينی رح كے شاگرد اور امام خمينی رح كی تحريك میں شامل ہونے والے پہلے پہلے افراد میں سے تھے اور انقلاب اسلامی كی كاميابی كے بعد امام خمينی رح كی زندگی كے آخری لمحات تك ان كی خدمت میں تھے ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای نے ايك پيغام میں حجت الاسلام و المسلمين حاج شيخ محمد رضا توسلی كی رحلت پر تعزيت و تسليت پيش كی ۔
اس پيغام كا متن اس طرح ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحيم
حجت الاسلام و المسلمين حاج شيخ محمد رضا توسلی كی رحلت كی افسوسناك خبر ملی یہ ممتاز عالم مرحوم امام خمينی رح كے شاگرد تھے اور ان كی تحريك میں شامل ہونے والے ابتدائی افراد میں سے تھے اور انقلاب اسلامی كی كاميابی كے بعد بھی اس عظيم قائد كی زندگی كے آخری لمحات تك ان كی خدمت میں رہے اميد ہے كہ اخروی زندگی میں بھی ان كے ساتھ محشور ہوں گے ۔
میں اس مصيبت پر ان كی اہلیہ ، ان كی اولاد ، ان كے ديگر پس ماندگان ان كے دوستوں اور عقيدت مندوں كو تعزيت و تسليت پيش كرتا ہوں اور خداوند عالم سے ان كی مغفرت اور رحمت كی دعا كرتا ہوں اور دعا گو ہوں كہ خدا ان كے اہل خانہ كو اجر اور صبر عطا فرماۓ ۔ 223520