{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ قم نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آيت اللہ مرعشی نجفی كی ۱۸ ویں برسی میں خطاب كرتے ہوۓ حجت الاسلام و المسلمين فاطمی نيا نے كہا كہ آيت اللہ مرعشی نجفی ايك بزرگ فقیہ تھے اور تقوی میں بہت معروف تھے ۔
انہوں نے كہا كہ آيت اللہ مرعشی نے ايك لائبريری ياد گار چھوڑی ہے جس كی پوری دنيا میں مثال نہیں ملتی یہ لائبريری تمام اديان كے علماء كی توجہ كا مركز ہے ۔
اور جب وہ قم میں آتے ہیں تو اس لائبريری كا دورہ كرتے ہیں ،
اس مجلس كے خطيب نے طول تاريخ میں علماء كی خدمات كا حوالہ ديتے ہوۓ كہا كہ بزرگ فقہاء نے كلمہ توحيد كی بلندی اور لوگوں كی ہدايت كے لیے بہت زحمتیں برداشت كی ۔
حجت الاسلام و المسلمين فاطمی نيا نے علماء كے خلاف پروپيگنڈے پر تنقيد كرتے ہوۓ كہا كہ جو لوگ علماء پر الزام تراشی كرتے ہیں انہوں نے علماء كی زحمات كی قدر نہیں كی ۔
223693