{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطاق امام خمينی رہ كے پوتے حجت الاسلام و المسلمين سيد حسن خمينی سے گذشتہ روز حفاظ اور قراء كی ايك ٹيم نے ملاقات كی اس ملاقات میں انہوں نے فردی اور اجتماعی اخلاق میں قرآن كے كردار كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ آج قرآن كريم اور فردی اخلاق كی ضرورت سب سے زيادہ ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اگر قرآن كسی كے دل میں جا گزين نہ ہو تو یہ قرآن اس كے لیے مفيد نہیں ہوگا حتی كہ حافظ قرآن كو بھی وہ قرآن كوئی فائدہ نہیں پہنچاتا جو زبان كے علاوہ دل میں نہ اتر جاۓ ۔
سيد حسن خمينی نے حفاظ قرآن كريم كو با شرف انسانوں سے تعبير كيا اور مہد قرآن كے مدير كی قدر دانی كی ۔
اس ملاقات میں سب سے پہلے سيد حسن خمينی كی امامت میں نماز ادا كی گئی ۔
اس كے بعد مٶسسہ مہد قرآنی كے مدير مصطفی مومنی حائری نے اس موسسے كی كار كردگی رپورٹ پيش كی ۔
213400