( ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا ) كے شعبہ جمہوریہ آذربائيجان نے باكو ریڈيو كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اسرائيل كے ايك اخبار نے لكھا ہے كہ اسرائيلی سفارت كار حزب اللہ كے رد عمل سے خوف زدہ ہیں ۔اس اخبار نے لكھا ہے كہ اسرائيل سے باہر اسرائيل كے ايك بلندہ پایہ سفارت كار نے كہا ہے كہ بہت جلد بہت بڑا واقعہ رونما ہونے والا ہے اور ہمیں اس واقعے كے لیے تياری كرنی چاہیے ۔
اسرائيل كے ايك اور سفارت كار نے كہا كہ اسرائيل كے كسی ايك سفارت خانے میں كوئی نا خوشگوار واقعہ ضرور ہو گا ليكن یہ معلوم نہیں كہ وہ كب ہو گا ۔
اس اخبار نے مزيد لكھا ہے كہ حزب اللہ ٫٫ عماد مغنیہ ٬٬ كے قتل كا ضرور بدلہ لے گی اور اسرائيلی اس كے لیے اپنے آپ كو تيار كر رہے ہیں ۔
اس اخبار نے واضح الفاظ میں لكھا ہے كہ حزب اللہ كو اس انتقام سے كوئی چيز نہیں روك سكتی كيونكہ ٫٫ عماد مغنیہ ٬٬ كا قتل كوئی معمولی قتل نہیں ہے ۔
224496