{ ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق تھران میں نماز جمعہ كے خطيب آيت اللہ محمد امامی كاشانی نے گذشتہ نماز جمعہ كے دوسرے خطبے میں ايرانی پارليمنٹ كے انتخابات كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ انتخابات كے موقعہ پر اخلاقيات كا مظاہرہ ہونا چاہیے ۔
انہوں نے پارليمنٹ كے اميداواروں اور ان كے حاميوں كو خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ اپنا خيال ركھیں دوسروں كی آبرو ريزی نہ كریں ۔
كيونكہ رسول اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آبرو ريزی اور تہمت كے بارے میں فرمايا ہے كہ ﴿ اپنی عزت و آبرو كو فقر كے دن كے لیے بچا كے ركھیں تا كہ تمہاری حاجات پوری ہوں ﴾
انہوں نے ايران كے لوگوں كو مخاطب كر كے كہا كہ انتخابات میں مختلف پہلٶوں كو مد نظر ركھیں اور غلط بات كبھی باقی نہیں رہتی اور غلط كام كا خميازہ خود انسان كو بھگتنا پڑتا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ دشمن كی باتوں پر كان مت دھرو انتخابات میں بھر پور شركت ہماری ذمہ داری ہے جيسا كہ قائد انقلاب اسلامی نے فرمايا ہے كہ انتخابات میں ضرور شركت كریں ۔
225698