البانیہ میں معاشرے كے اندر ٫٫ عورت كے كردار ٬٬ پر ايك سيمينار كا انعقاد

IQNA

البانیہ میں معاشرے كے اندر ٫٫ عورت كے كردار ٬٬ پر ايك سيمينار كا انعقاد

سماجی گروپ : ۲۱ فروری ۲۰۰۸ ء كو البانیہ كے شہر تيرانا كے ايك ہوٹل میں ٫٫ معاشرے میں عورت كے كردار ٬٬ كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد كيا گيا ۔
{ ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ بالكان كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں البانیہ كی سياسی شخصيات ، مذھبی اسكالرز اور يورپی ممالك كے سفارت كاروں نے شركت كی ۔
اس سيمينار كی افتتاحی تقريب میں خطاب كرتے ہوۓ البانیہ كے صدر نے كہا كہ سماج میں عورت كا كردار بہت اہميت كا حامل ہے اور اس قسم كے سيمينار كے انعقاد سے سماج میں عورت كا كردار مزيد نماياں ہو گا ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ یہ سيمينار نہ فقط مسلمان خواتين بلكہ غير مسلم خواتين كے لیے بھی تربيت اولاد اور ديگر مسائل میں بہت مفيد ہے ۔
البانیہ میں مسلم سوسائٹی كے سربراہ ٫٫ حاج سليم موچا ٬٬ نے بھی اس سيمينار میں اپنے خطاب میں معاشرے میں عورت كے كردار پر گفتگو كی ۔
225498