صدر اسلامی جمہوریہ ايران : ملت ايران، انقلاب اسلامی كے اعلی اھداف كے حصول كے لیے اپنی جد و جہد جاری ركھے گی

IQNA

صدر اسلامی جمہوریہ ايران : ملت ايران، انقلاب اسلامی كے اعلی اھداف كے حصول كے لیے اپنی جد و جہد جاری ركھے گی

سياسی گروپ : ايرانی صدر نے قائد انقلاب اسلامی كے نام ايك پيغام میں كہا كہ ايران كی غيور ملت اور آپ كے انقلابی فرزند، انقلاب اسلامی كے اعلی اھداف كے حصول كے لیے متحد ہیں اور وہ دشمنوں كے پروپيگنڈے كی پرواہ نہ كرتے ہوۓ اپنی جد و جہد جاری ركھیں گے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر نے ایٹمی طاقت كے حصول كی سالگرہ كی مناسبت سے قائد انقلاب اسلامی كے نام ايك پيغام بھيج كر انہیں مبارك باد پيش كی ۔
اس پيغام كا متن اس طرح ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحيم
٫٫ اللھم عجل لوليك الفرج و العافية و النصر و اجعلنا من خير انصارہ و اعوانہ و المستشھدين بين يدیہ ۔
قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای ﴿ مد ظلہ العالی ﴾
سلام عليكم :
انقلاب اسلامی ايران كی كاميابی كے بعد ایٹمی طاقت كے حصول پر میں آپ ، ايران كی غيور ملت اور حضرت ولی عصر ﴿ عج ﴾ كو تبريك و تہنيت پيش كرتا ہوں ۔
یہ عظيم كاميابی ملت ايران كی ثابت قدمی جد و جہد آپ كی راہنمائی اور امام زمانہ ﴿ عج ﴾ كی خاص عنايتوں كی مرھون منت ہے ۔
میں آپ كی راہنمائی اور ايرانی دانشوروں كی محنت كا سپاس گذار ہوں اور اميد ہے كہ ايران علمی ، سياسی ، اقتصادی اور ثقافتی ميدانوں میں مزيد ترقی كی منازل طے كرے گا ۔
میں آپ كی سلامتی ، طول عمر اور ملت ايران كی عظمت كے لیے دعا گو ہو ں ۔
محمود احمدی نژاد
226294