{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق تركی كے وزير تعليم پروفيسر ٫٫ يوسف ضياء اوزجان ٬٬ نے خبر دی ہے كہ اس قانون كو تركی كی پارليمنٹ نے ختم كر ديا ہے اور تركی كے صدر ٫٫ عبد اللہ گل ٬٬ نے اس پر دستخط كر دیۓ ہیں ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ يونيورسٹيوں كے ذمہ دار افراد اور اعلی تعليمی اداروں كے سرپرست حضرات كو بتا ديا گيا ہے كہ وہ يونيورسٹيوں اور اعلی تعليمی اداروں میں پردہ دار خواتين اور لڑكيوں كے لیے مسائل ايجاد نہ كریں ۔
227105