۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ استاد حوزہ آيت اللہ ٫٫ علوی گرگانی ٬٬ نے پوليس كے نمائندوں سے ملاقات میں پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كی روايت كا حوالہ ديتے ہوۓ كہا كہ روايات میں دنيا كو دو صورت میں بيان كيا گيا ہے دنياۓ طالب اور دنياۓ مطلوب ۔
انہوں نے دنيا طلبی كو واقعہ كربلا كے وجود كا عامل قرار ديا اور كہا كہ يزيديوں كی دشمنی دين كی بنياد پر نہ تھی بلكہ انہوں نے انسانی وجدان كو اپنے پاٶں تلے روندا اور امام حسين علیہ السلام كے شير خوار فرزند پر بھی رحم نہ كيا ۔
آيت اللہ گرگانی نے كہا كہ تاريخ كے مطالعے اور خصوصا واقعہ كربلا كے مطالعہ كے بعد سيد الشھداء علیہ السلام كی حقانيت روشن ہو جاتی ہے ۔
آيت اللہ علوی گرگانی نے مزيد كہا كہ امام حسين علیہ السلام كے پاس قدرت كے تمام وسائل موجود تھے ليكن انہوں نے ان وسائل سے استفادہ نہیں كيا اور صرف خدا كی اطاعت كی ۔ 227484