آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی : عزاداری سيد الشھداء علیہ السلام كا مقصد لوگوں كو گمراہی سے نجات دلانا ہے

IQNA

آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی : عزاداری سيد الشھداء علیہ السلام كا مقصد لوگوں كو گمراہی سے نجات دلانا ہے

سياسی گروپ : آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی نے امام حسين علیہ السلام پر عزاداری كا مقصد لوگوں كو گمراہی اورجہالت سے نجات دلانا قرار ديا ہے ۔

( ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے اپنے درس خارج میں ماہ صفر كے آخری عشرے كے حوالے سے كہا كہ مبلغين ان ايام میں دين اسلام كی ترويج اور احكام اسلامی كا احياء كریں ۔
انہوں نے ماہ صفر كے آخری عشرے میں عزاداری كے حوالے چھلم سيد الشھداء علیہ السلام ٬ ارتحال رسول اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ٬ شھادت امام حسن علیہ السلام اور شھادت امام رضا علیہ السلام كا ذكر كرتے ہوۓ كہا كہ ہمیں ان معصوم ہستيوں كی سيرت كا عليحدہ عليحدہ مطالعہ كرنا چاہیے ۔
آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے مزيد كہا كہ ان ايام میں خدا كی رحمت كے دروازے لوگوں پر كھلے ہیں اور ہمیں ان ايام سے استفادہ كرنا چاہیے ۔