{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ روز ۲ مارچ ۲۰۰۸ ء كو ايرانی صدر جناب محمود احمدی نژاد نے عراق كی سياسی شخصيات اور شيعہ بزرگان سے ملاقات كی غرص سے عراق كے دورے پر روانہ ہوۓ اس موقعہ پر انہوں نے كہا كہ كربلا معلی اور نجف اشرف پوری دنيا كے لوگوں كی ہدايت كے مراكز ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ وہ وقت دور نہیں ہے كہ اقوام عالم ان دو مراكز كی طرف متوجہ ہوں گے اور روزانہ لاكھوں كی تعداد میں محبان اھل بيت علیھم السلام یہاں زيارت كے لیے آيا كریں گے ۔
جناب احمدی نژاد نے كہا كہ سابق ڈكٹیٹر صدام كے دور حكومت میں بھی ملت ايران اور عراق عشق اہل بيت علیھم السلام كی وجہ سے ايك دوسرے كے نزديك تھے ۔
ياد رہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر گذشتہ روز عراق كے دو روزہ دورے پر بغداد پہنچے ہیں ۔ 229259