قائد انقلاب اسلامی : غزہ كی پٹی میں اسرائيلی جارحيت پر اسلامی دنيا كا سكوت غير منطقی ہے

IQNA

قائد انقلاب اسلامی : غزہ كی پٹی میں اسرائيلی جارحيت پر اسلامی دنيا كا سكوت غير منطقی ہے

سياسی گروپ : قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای نے غزہ كی پٹی میں اسرائيلی جارحيت پر اسلامی دنيا كی خاموشی كو غير منطقی قرار ديا اور كہا كہ امت اسلامی كو اس جارحيت كے خلاف اٹھ كھڑا ہونا چاہیے اور اسلامی ممالك كے سربراہوں كو چاہیے كہ وہ اپنی ملت كے غم و غصے كو غاصب اسرائيل تك منتقل كریں ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق غزہ كی پٹی میں اسرائيل كے قتل عام پر بين الاقوامی برادری اور علاقے كے ممالك كے سكوت پر آيت اللہ خامنہ ای نے امت اسلامی كے نام ايك پيغام صادر كيا ہے اس پيغام كا متن اس طرح ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحيم
امت اسلامی اور ملت ايران ؛
غزہ كی پٹی میں حالیہ واقعات اتنے درد ناك ہیں كہ جن كو زبان اور قلم سے بيان نہیں كيا جا سكتا ۔ بے گناہ بچوں اور عورتوں اور مظلوم مردوں كو كئی مہينوں كے محاصرے كے بعد جلاد اسرائيلی ان كو اپنے گھروں میں خاك و خون میں ملا رہے ہیں ۔ نو مولود بچوں كو ان كے والدين كے سامنے اور والدين كو معصوم بچوں كے سامنے ذبح كيا جا رہا ہے اور تمدن اور انسان دوستی كے مدعی ان واقعات كو اپنی آنكھوں سے ديكھ رہے ہیں حتی كہ بعض بے شرم اس پر خوش ہو رہے ہیں ليكن اس جارحيت پر دنياۓ اسلام كی خاموشی بلا جواز ہے ۔
امت اسلامی كو اس ظلم و بربريت كے خلاف اٹھ كھڑا ہونا چاہیے اور اسلامی ممالك كے سربراہوں كو چاہیے كہ وہ اپنی امت كے غم و غصے كو غاصب اسرائيل كے مكروہ چہرے پر دے ماریں ملت مظلوم فلسطين كے خون سے امريكہ كے ہاتھ بھی رنگے ہوۓ ہیں اور امريكہ ہی كی پشت پناہی سے اسرائيل مظلوم فلسطينيوں پر یہ مظالم ڈھا رہا ہے اسلامی ممالك اور ان كی عوام فلسطينيوں كی مظلوميت كا پوری دنيا میں پر چار كریں اور سوۓ ہوۓ ضمير كو بيدار كریں ۔
ايك طرف ملت مظلوم فلسطين پر یہ مظالم اور دوسری طرف رحمة للعالمين كی شان میں گستاخی كی جا رہی ہے اور یہ كوئی اتفاق نہیں ہےبلكہ سوچی سمجھی سازش ہے ۔
استكبار عالم كو اب معلوم ہوجا چاہیے كہ اسلامی بيداری اور روز بروز اسلام كے پھيلنے كو درندگی سے نہیں روكا جا سكتا ہے ۔ ملت فلسطين كے جوانوں بوڑھوں اور عورتوں كو اسرائيلی جارحيت پر ثابت قدمی اس پر بہترين دليل ہے ۔
اس جنگ كا انجام حق كی باطل كے خلاف كاميابی پر ہوگا ۔
میں ملت فلسطين كے مظلوم مردوں ، عورتوں اور اس راہ میں قربان ہونے والے بچوں پر درود بھيجتا ہوں ۔
اور خدا وند عالم سے ان كی كاميابی كے لیے دعا گو ہوں ۔
والسلام عليكم و رحمة اللہ بركاتہ
سيد علی خامنہ ای
۲ / ۳ / ۲۰۰۸
229233