آيت اللہ موسوی اردبيلی : پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كی توھين پر احتجاج میں ايران كو سب سے آ گے ہونا چاہیے

IQNA

آيت اللہ موسوی اردبيلی : پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كی توھين پر احتجاج میں ايران كو سب سے آ گے ہونا چاہیے

سياسی و سماجی گروپ : ۲۹ فروری ۲۰۰۸ ء كو آيت اللہ موسوی اردبيلی نے وزير ثقافت و ارشاد اسلامی سے ملاقات میں كہا كہ مسلمانوں اور خصوصا اسلامی جمہوریہ ايران كو پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كی توھين پر ڈنمارك كے خلاف سخت رد عمل كا اظہار كرنا چاہیے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق حوزہ علمیہ قم كے استاد آيت اللہ موسوی اردبيلی نے ڈنمارك كے اخبارات میں پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كی توھين پر اظہار خيال كرتے ہوۓ كہا كہ یہ توھين پہلی مرتبہ نہیں ہو ئی ہے بلكہ اس توھين كا آغاز اوائل انقلاب میں سلمان رشدی كی كتاب آيات شيطانی سے ہوا تھا اور اس كے خلاف امام خمينی ﴿ رح ﴾ نے تاريخی فتوی صادر كر كے سلمان رشدی كو مرتد قرار ديا تھا ۔
آيت اللہ موسوی اردبيلی نے كہا كہ سلمان رشدی كے مسئلے میں ايران اسلام دشمن طاقتوں كے مقابلے میں سب سے آگے تھے اور یہ حالیہ توھين بھی يورپی ممالك كی طرف سے ايك سازش ہے اور اس توھين پر بھی ايران كو مناسب رد عمل دكھانا چاہیے ۔
228827