{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق مغربی ممالك میں اسلام كے خلاف ايك منظم سازش ہو رہی ہے جس كا آغاز سلمان رشدی كی كتاب سے ہوا تھا ۔
یہ جاھليت اور بد نيتی پر مبنی اقدام خدا پر ايمان ركھنے والے يا كسی شريعت آسمانی كے ماننے والے شخص كا كام نہیں ہے بلكہ یہ كام كسی ملحد كا ہے جو شيطانی قوتوں كا آلہ كار بنا ہوا ہے اس اقدام كا مقصد مذھبی اور قومی اختلافات كو ہوا دينا ہے اور مغربی ممالك میں اسلامی كے چہرے كو بگاڑ كر پيش كرنا ہے تا كہ مغربی ممالك میں اسلام كی بڑھتی ہوئی مقبوليت كو روكا جا سكے ۔
ليكن وہ اس بات سے غافل ہیں كہ ٫٫ يريدون ليطفئوا نور اللہ بافاھھم و اللہ متم نورہ و لو كرہ الكافرون ٬٬ یہ چند بشری اقدامات اس بات كا موجب بنیں گے كہ مسلمان اپنے اختلافات كو بھلا كر ان سازشوں كے مقابلے میں اٹھ كھڑے ہوں گے اور مسلمانوں كو چاہیے كہ ميلاد پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كے موقعہ پر اسلامی مراكز میں جمع ہوں اور ان سازشوں كے مقابلے كے لیے عہد و پيمان باندھیں اور ايك بيانیہ جاری كریں جس میں پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كی شخصيت پر مكمل ايمان كا اظہار كریں اور اپنی وحدت اور يكجہتی كو دنيا كے سامنے ثابت كریں ۔
229575