{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق نماز جمعہ كی یہ تقريب پونے گيارہ بجے ملك كے ممتاز قاری ٫٫ ھادی صلح جو ٬٬ كی تلاوت قرآن مجيد سے تھران يونيورسٹی میں شروع ہوئی اس كے بعد حسب سابق حجت الاسلام و السملمين ٫٫ كريمی ٬٬ نے شرعی مسائل بيان كیۓ ۔
اس كے بعد پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كی رحلت كی مناسبت سے عزاداری كی گئی اور عباس سليمی نے رسول اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كی زيارت پڑھی ۔
نماز جمعہ كے خطبوں سے پہلے وزير داخلہ حجة الاسلام و المسلمين مصطفی پور محمدی نے تقرير كرتے ہوۓ پارليمنٹ كے انتخابات كے انعقاد كے متعلق رپورٹ پيش كی ۔
230361