امام جمعہ قم : پيغمبر اسلام ﴿ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ﴾ كی توھين سے اسلام كی حقانيت پر پردہ نہیں ڈالا جا سكتا

IQNA

امام جمعہ قم : پيغمبر اسلام ﴿ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ﴾ كی توھين سے اسلام كی حقانيت پر پردہ نہیں ڈالا جا سكتا

سياسی و سماجی گروپ : دشمن اگر یہ سمجھتا ہے كہ وہ پيغمبر اسلام ﴿ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ﴾ كی توھين كر كے اسلام كی حقانيت پر پردہ ڈال دے گا تو وہ سخت غلط فہمی كا شكار ہے ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق قم كے امام جعمہ آيت اللہ استادی نے كہا كہ پيغمبر اسلام ﴿ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ﴾ نے لوگوں كے بارے میں اپنی ذمہ دارياں ادا كر دی تھیں اور اب مسلمانوں كا فريضہ ہے كہ وہ بھی آنحضرت ﴿ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ﴾ كے متعلق اپنی ذمہ داريوں كو ادا كریں ۔
آيت اللہ استادی نے بعض ممالك كی طرف سے پيغمبر اسلام كی توھين كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ اسلام عقل اور فطرت كے مطابق دين ہے انہوں نے بعض ممالك كی طرف سے ان شرمناك اقدامات پر مسلمانوں كی طرف سے شديد رد عمل پر اطميئنان كا اظہار كرتے ہوۓ كہا كہ اگر دشمن یہ گمان كرتا ہے كہ وہ ان توھين آميز اقدامات سے اسلام كی حقانيت پر پردہ ڈال دے گا تو وہ غلط فہمی كا شكار ہے ۔
230990