آيت اللہ تسخيری : قرآن اور پيغمبر اسلام ﴿ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ﴾ كی توھين كرنے والے جان لیں كہ انہیں اس كی بھاری قيمت ادا كرنی پڑۓ گی ۔

IQNA

آيت اللہ تسخيری : قرآن اور پيغمبر اسلام ﴿ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ﴾ كی توھين كرنے والے جان لیں كہ انہیں اس كی بھاری قيمت ادا كرنی پڑۓ گی ۔

سياسی گروپ : مجمع جھانی تقريب مذاھب اسلامی كے سربراہ نے مسلمانوں كو تاكيد كی كہ اسلام اور قرآن كريم كی توھين كرنے والوں كو مناسب جواب دیں تاكہ ان كو معلوم ہو جاۓ كہ قرآن اور پيغمبر اسلام ﴿ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ﴾ كی توھين انہیں مہنگی پڑۓ گی ۔
مجمع جہانی تقريب مذاھب اسلامی كے سربراہ آيت اللہ محمد علی تسخيری نے {ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ قرآن مجيد اور پيغمبر اسلام ﴿ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ﴾ كی توھين اور مقبوضہ فلسطين میں اسرائيل كی جارحيت اسلام كے خلاف دشمن كی بہت بڑی سازش ہے ۔
آيت اللہ تسخيری نے كہا كہ اسلام دشمن طاقتوں كا یہ اتحاد آیہ شريفہ ٫، و الذين كفروا بعضھم اولياء بعض الا تفعلوہ تكن فتنة فی الارض و فساد كبير ٬٬ كا مصداق ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اگر دشمن آپ كے خلاف متحد ہو گيا ہے تو تمام اسلامی قوتوں كو بھی چاہیے كہ وہ كفر كے خلاف متحد ہو جائیں ۔
230493